424

پی ٹی ایم انٹرنیشنل کا وار / پاکستانی صحافی اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو کے باعث قاتلانہ حملہ میں اپنے دوست کے ہمراہ شدید زخمی

پی ٹی ایم کے پیرس میں ہونے والے پاکستان مخالف جلسہ میں معروف صحافی صاحبزادہ عتیق الرحمان نے اپنی ویڈیو میں افغانیوں کو نمک حرام اور احسان فراموش کہا تھا،
پیرس (ورلڈ پوائنٹ نیوز) پی ٹی ایم انٹرنیشنل نے پیرس میں بھی وانا (فاٹا)کے بعد وار کر دیا،پاکستانی صحافی اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو کے باعث قاتلانہ حملہ میں اپنے دوست کے ہمراہ شدید زخمی ہو گئے۔صاحبزادہ عتیق اور حافظ معظم زخمی حالت میں ھسپتال منتقل کردیا گیا۔حافظ معظم کی حالت تشویش ناک ہے پہلے سے ہی گھات میں بیٹھے حملہ آور افغانی تھے جن کی تعداد آٹھ سے دس تھی
قاتلانہ حملہ سے پہلے سئنئر صحافی کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوہیں تھیں، واقع پرفرانس ميں مقيم پاکستانی کمیونٹی میں غم غصہ کی لہر دوڑ گئی موقع پر پہنچ کر پولیس نے کاروائی کی، سفیر پاکستان نے خصوصی طور پر واقع کا نوٹس لیا اور اُمید ظاہر کی کے جلد مجرم قانون کی گرفت میں ہونگے،
سینئر صحافی اور پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کی جنرل سیکریٹری اشفاق احمد چوہدری اور ارکان نے واقع کی شدید مزمت کی او سفارتخانہ سے اپیل کی کے ناپاک عزائم والی تنظیم کے ایسے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں متعلقہ فرانسیسی حکام کے نوٹس میں بات لائی جائے تاکے بر وقت روک تھام کی جا سکے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں