320

چوہدری امانت مہر کا چوہدری اختر آف چھوکر کلاں کے اعزاز میں عشائیہ

بارسلونا(ورلڈ پوائنٹ)اوورسیز پاکستانی ملک کا اصل سرمایہ ہیں وہ ہماری سوہنی دھرتی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع گجرات کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری اختر علی آف چھوکر کلاں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس کا اہتمام معروف کاروباری شخصیت چوہدری امانت حسین مہر نے ذیشان کبابش ریسٹورنٹ پر کیا تھا۔ چوہدری اختر علی آف چھوکر کلاں نے کہا کہ بیرون ممالک بالخصوص جو پاکستانی یورپی ممالک میں مقیم ہیں وہ ان ممالک کی تعمیر و ترقی اور یہاں کی معیشت کے استحکام کیلئے بھی جدوجہد کریں اور اپنے ملک کو بھی مستحکم کرنے کے لئے ملکی تعمیر وترقی پر توجہ دیں ۔چوہدری مسرت آف چھوکر کلاں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ضروری ہے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوا جائے اور پاکستانی ملکی جماعتوں کی سیاست کو چھوڑ کر یہا ں کی مقامی جماعتوں کے رکن بنیں اور یورپ کی سیاست میں فعال کردار ادا کریں۔میزبان چوہدری امانت حسین مہر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ چوہدری اختر علی آف چھوکر کلاں علاقہ کا معروف نام ہیں اور ہمارے لئے انکا کردار قابل تقلید ہے اور ہم ان سے بیحد رہنمائی لیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم مشکور ہیں چوہدری اختر علی آف چھوکر کلاں کے جنہوں نے علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے فعال کردار ادا کیا اور کررہے ہیں۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سوشلسٹ پارٹی کے پاکستانی نژاد رہنماء حافظ عبدالرزاق نے ادا کئے۔اس موقع پر سانحہ بارسلونا کے متاثرین سے اظہار یک جہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں