322

کالم نگار معاشرتی مسائل ، برائیوں اور خامیوں کو اپنے قلم کے ذریعے منظر عام پر لانے اہم کردار ادا کرتے ہیں’ سلطان اعظم تیموری کا کالمسٹ فورم کی تقریب حلف برداری سے خطاب

گوجرانوالہ(ورلڈپوائنٹ نیوز)ریجنل پولیس آفسیر گوجرانوالہ سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ کالم نگار معاشرتی مسائل ، برائیوں اور خامیوں کو اپنے قلم کے ذریعے منظر عام پر لانے اس کے حل اور راہنمائی میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کا وہ حساس طبقہ ہے جو ہماری کمی کجیوں اور کوتاہیوں کو منظر عام پر لاتے اور ایک آنکھ کا کردار ادا کرتے ہیں۔ صحافی برادری اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحت مند صحافت اور مثبت تنقید وراہنمائی کا خیرمقدم کیا جائے گا صحافی برادری کے تعاون معاشرتی برائیوں ، جرائم کی بیخ کنی رشوت سفارش کے خاتمہ اور امن وامان کی بہتری کے لئے جدوجہد جاری رہے گی امید ہے صحافی برادری، پولیس اور کمیونٹی میں ہم آہنگی اور رابطہ میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل ہال کمشنر آفس گوجرانوالہ میں کالمسٹ فورم کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گوجرانوالہ پریس کلب کے صدر طارق منیر بٹ،گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر راجہ حبیب الرحمان،ایڈیٹر کونسل کے صدر عمر بٹ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے صدر چوہدری نصراللہ گل، کالمسٹ فورم کے سابق صدر پیرمحمد اشرف شاکر،سابق صدرڈاکٹر عمر نصیر،پی ایف یو جے کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری یاسر جٹ ،مبشر بٹ ،سرپرست رانا ابراہیم نفیس،مہر محمد امین ایڈووکیٹ ، کالمسٹ فورم کے نومنتخب صدر ارشاداللہ سندھواور جنرل سیکرٹری شاہد محمود گھمن نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سلطان اعظم تیموری نے نومنتخب عہدیداران کالمسٹ فورم گوجرانوالہ سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں کالمسٹ فورم گوجرانوالہ کے سرپرست رانا ابراہیم نفیس ،صدر ارشاداللہ سندھو،جنرل سیکرٹری شاھد محمود گھمن، سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری، نائب صدر حکیم جمیل عاصی،نائب صدر سید احمدرضا، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری گلریز خاں، جائنٹ سیکرٹری میاں ارشدمظہر ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری ناصر اقبال مہر، سیکرٹری اطلاعات سلطان احمد گجر، آڈیٹر سفارش علی باجوہ ودیگر شامل ہیں۔گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر راجہ حبیب الرحمان نے کالمسٹ فورم گوجرانوالہ کے تمام ممبران کو گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کی ممبرشپ دینے کا اعلان بھی کیا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں