ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں سے 3 ٹی ٹی پستول، گولیاں، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہیں، پولیس۔ فوٹو: فائل
کراچی: سپر ہائی وے جنجال گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ کے قریب سپر ہائی وے پر 3 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں سے 3 ٹی ٹی پستول، گولیاں، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہیں۔
