ماسکو (ورلڈ پوائنٹ نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو 1 کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔اتوارکو فائنل میں کروشیا فرانس سے ٹکرائے گا۔
دوسرے سیمی فائنل میں مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر تھیں، جس کے بعد اضافی وقت کا مرحلہ شروع ہوا تو کروشیا نے میچ کا فیصلہ کن گول کر کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
ورلڈ کپ فٹ بال کا فائنل 15 جولائی اتوار کو کروشیا اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تیسری پوزیشن کیلئے 14 جولائی کو انگلینڈ اور بیلجیئم ایک دوسرے کے سامنے ہوں گے۔