267

کرپشن بے نقاب کرنے پرنوازشریف ججز پر حملے کررہے ہیں، عمران خان

نواز شریف اپنے اربوں روپے بچانے کے لیے ریاستی اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، عمران خان: فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن بے نقاب کرنے پر نواز شریف ججز پر حملے کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اپنی ان حرکتوں پرشرم آنی چاہیے، وہ کرپشن بےنقاب کرنے پر ججز پر حملے کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ نوازشریف قوم سے لوٹے ہوئے اپنے اربوں روپے بچانے کے لیے ریاستی اداروں کو تباہ کرنے واضح رہے کہ آج نیب ریفرنسز کے سماعت کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ججز بغض سے بھرے پڑے ہیں۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں