255

کھاریاں۔سکائی ویزمیرج ہال میں اسپین پلٹ نوجوان قتل

کھاریاں(ورلڈ پوائنٹ نیوز)کھاریاں میں شادی کی تقریب کے دوران معمولی تلخ کلامی ہونے پرفائرنگ کرکے اسپین پلٹ نوجوان کوقتل کردیاگیا، تھانہ صدرکھاریاں کے علاقے جی ٹی روڈ پرواقع سکائی ویزمیرج ہال میں شادی کی تقریب کےدوران معمولی بات پرجھگڑابڑھاتوچک پنڈی کےرہائشی احمدحسن نےفائرنگ کرکےاسپین پلٹ کزن وقاص افضل سکنہ چک پنڈی کوشدیدزخمی کردیاجسےسول ہسپتال لالہ موسیٰ لےجایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، ملزم کوپولیس نے گرفتارکرکے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں