450

گوجرانوالہ:لدھیوالہ وڑائچ میں ایم این اے میاں طارق محمود کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سونے کا تاج پہنایا گیا

گوجرانوالہ(ورلڈ پوائنٹ نیوز)لدھیوالہ وڑائچ میں ایم این اے میاں طارق محمود کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سونے کا تاج پہنایا گیا اور چاندی کا بیٹ پیش کیا۔ عمران خان نے میاں طارق اور میاں مظہر کا شکریہ ادا کیا جبکہ سونے کا تاج شوکت خانم کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔یاد رہے کہ میاں طارق محمود مسلم لیگ ن کے ایم این اے ہیں جنہوں نے ن لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی اورآج لدھیوالہ وڑائچ میں عمران خان کے جلسہ میں انہیں میاں برادران نے عمران خان کو سونے کا تاج پہنایا اور چاندی کا بیٹ پیش کیا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں