281

ہم اپنے ترک دوستوں کے مفادات کا احترام کرتے ہیں: پیوٹن

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے شام میں فرات کے مشرق میں متوقع سکیورٹی زون کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے ترک دوستوں کے مفادات کا احترام کرتے ہیں خاص طور پر اگر یہ مفادات اپنی سلامتی کو یقینی بنانے سے متعلق ہوں۔

صدر رجب طیب ایردوان اور صدرولادی میر پوٹن نے کریملن پیلس میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔کانفرنس سے خطاب میں پوٹن نے کہا ہے ہمارے مذاکرات نہایت درجے تعمیری اور دو طرفہ تعلقات کے حامل ماحول میں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم، شامی بحران کے سیاسی و سفارتی اور پائیدار حل کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکہ اگر شام سے انخلاء کے فیصلے کو عملی شکل دیتا ہے تو یہ ایک مثبت قدم ہو گا۔

پوٹن نے کہا کہ ہم شام کے موضوع پر اگلے ترکی۔روس۔ایران سہہ فریقی اجلاس کو ماسکو میں منعقد کرنے کا ہدف رکھتے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف متحدہ جدوجہد کرنے کے معاملے میں ترکی کے ساتھ ہم فکر ہیں۔

پوٹن نے ترکی، روس اور ایران کے اقوام متحدہ کے شام کے لئے خصوصی نمائندہ دفتر کے ساتھ مربوط شکل میں شام میں آئینی کمیٹی کی تشکیل سے متعلقہ کاروائیوں کے بارے میں بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ آئینی کمیٹی ایک نہایت اہم شعبہ ہے۔ یہ کام ہماری فیلڈ میں حاصل کردہ کامیابی کو تقویت دے گا اور اس سلسلے میں تمام فریقین کے درمیان ڈائیلاگ کا قیام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں