بغداد(ورلڈپوائنٹ) عراقی وزیراعظم عادل عبدل مہدی نے روس سے تعلقات بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ عراقی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق ، عبدل مہدی نے اس بات کا اظہار دورہ روس کے دوران صدر پوتین کے مشرقی وسطی امور کے ذمے دار اور نائب وزیر خارجہ میخائل بوغدانوف سے ملاقات کے دوران کیا ۔
عراقی وزیراعظم نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ توانائی ،پٹرول اور گیس کے منصوبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں جس کے جواب میں روسی نائب وزیرخارجہ نے بھی اس خواہش پر اتفاق کیا البتہ مشترکہ منصوبوں کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں ۔