415

ہم نے 2012 سے لے کر اب تک 80 سے زائد جنگی بحری جہازوں کو بحری بیڑے میں شامل کیا ہے: پیوٹن

سینٹ پیٹرز برگ(ورلڈ پوائنٹ) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ 2012 سے لے کر اب تک 80 سے زائد جنگی بحری جہازوں کو، جن میں 3 اسٹریٹجک میزائل آبدوزیں بھی شامل ہیں، روس کے بحری بیڑے میں شامل کیا گیا ہے۔

پیوٹن نے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں 2 جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کی تقریب سے خطاب میں ملک کی شپ بلڈنگ انڈسٹری کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ بحری جہازوں کی تعمیر کے متعدد منصوبے توسیعی مراحل میں ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ بحری جہاز بر وقت تیار ہو جائیں گے۔ یہ بحری جہاز قریبی اور دور کے بحری علاقوں میں روس کے مفادات کے تحفظ اور بحری سرحدوں کی حفاظت کے حوالے سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کو اپنا بحری بیڑہ مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ہم نے 2012 سے لے کر اب تک 80 سے زائد جنگی بحری جہازوں کو جن میں 3 اسٹریٹجک میزائل آبدوزیں بھی شامل ہیں روس کے بحری بیڑے میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس، اپنے شپ انڈسٹری عملے کی اور سائنسی ٹیکنالوجی کی صلاحیت میں اضافہ کرنا جاری رکھے گا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں