339

ہم یورپی یونین پر جوابی پابندیوں کا حق محفوظ رکھتے ہیں،روس

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) روس نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے روس پر پابندیوں کے فیصلے کے جواب میں ہم جوابی پابندیوں کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ نے ، سابق روسی جاسوس سرگے اسکریپل اور ان کی بیٹی پر گیس حملے کی وجہ سے یورپی یونین کے روس پر پابندیاں لگانے کے فیصلے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی حکومت اسکریپل واقعے کو استعمال کر کے برگزٹ کے ایجنڈے کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ اسکریپل اور ان کی بیٹی کے زہریلی گیس سے متاثر ہونے کے بارے میں روس پر لگائے جانے والے الزامات غیرحقیقی ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت اسکریپل دعوے کو استعمال کر کے داخلی سیاست کے لئے کام کر رہی ہے اور روس پر الزامات لگا کر برگزٹ مذاکرات میں درپیش بحران کو ڈھانپنا چاہتی ہے۔

یورپی یونین کی ایجاد کردہ پابندیوں کی میکانزم کا تجربہ روسی شہریوں پر کئے جانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ “اس مخاصمانہ روّیے کے مقابل ہم جوابی پابندیوں کا حق محفوظ رکھتے ہیں”۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے کیمیائی اسلحے کے استعمال میں کردار ادا کرنے کی وجہ سے شامی سائنسی تحقیقاتی مرکز SSRC اور روس کی فوجی خبر رساں ایجنسی GRU کے حکام سمیت 9 افراد کے خلاف پابندیوں کا فیصلہ کیا تھا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں