298

یونان: خریسی اوگی کے حملے میں یونانی وکیل شدید زخمی

تارکین وطن کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی وکیل’’ایوجینیا کونیاکی‘‘کو عدالت جاتے ہوئے راستے میں خریسی اوگی کے غنڈوں نے حملہ کرکے شدید ذخمی کر دیا ۔حملہ آوروں کو فورا گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنی کولیگ کے ساتھ عدالت میں خریسی اوگی کے خلاف مقدمہ لڑنے جا رہی تھی۔ عدالت میں کیس کے مطابق خریسی اوگی کو اس کی غنڈا گردی ، تشدد،قتل و غارت کی وجہ سے ایک جرائم پیشہ گروہ ڈکلیئر کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے ایک گریک گلوکار پاولوفیسا ،ایک پاکستانی مزدور لقمان شہزاد کے قتل اور ہزاروں تارکین وطن(جن میں اکثریت پاکستانیوں کی ہے) پر جان لیوا حملوں کی وجہ سے ان پر یہ کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں۔
خبر کی یونانی زبان میں تفصیل نیچھے لنک میں ۔

https://www.kar.org.gr/2017/11/05/gdtrial-adiapsefstos-martyras-o-fakos/

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں