306

یونان: پی ٹی آئی یونان کے رہنماچوہدری فیض رسول وڑائچ کی رہائش گاہ پر افطارڈنر ‘ حیدر سیال،بلال سرا، شمریز اکبراور دیگر عہدیداران اور کارکنان کی شرکت

ایتھنز(ورلڈ پوائنٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف یونان کے سرگرم کارکن چوہدری فیض رسول وڑائچ کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی دی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے حلقہ پی پی 30 گجرات کے چوہدری شمریز اکبر سندا یو سی چیئرمین پی پی30گجرات اور پاکستان تحریک انصاف یونان چیئرمین حیدر علی سیال اور جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف چوہدری بلال احمد سرا ،پاکستان تحریک انصاف یونان کے سینئر رہنما راجہ ظفراقبال بلانی اورپاکستان تحریک انصاف کے دیگرارکان چوہدری شہبازوڑائچ، رانا حسن رضا،ملک ابرار، محمدراشد،نے شرکت کی۔ افطاری کیبعد پاکستان تحریک انصاف الیکشن 2018 کے بارے اظہارے خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے بارے روشنی ڈالی گئی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کے لیے دعا کی اور پاکستان تحریک انصاف کا پیغام پاکستان کے ہر شہر ہر ایک گائوں میں پہنچانے کیلئے عزم کیا گیا اور پاکستانی عوام سے اپیل کئی گئی کہ الیکشن 2018 میںحق اورسچ کا ساتھ دیں اور عمران خان کو کامیاب کریں۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں