423

92 نیوز یوکے کی پہلی سالگرہ! ماسکو میں عمران خان کے قریبی ساتھی و ممتاز بزنس مین طارق چوہدری اور دیگر اہم شخصیات نے کیک کاٹا

ماسکو رپورٹ: شاہد گھمن

روس کے دارالحکومت ماسکو میں 92نیوز کی پہلی سالگرہ کی خوشی میں ایک پروقار سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس کا انتظام نمائندہ 92نیوز شاہد گھمن نے مقامی ریسٹورنٹ میں کیا سالگرہ کی تقریب میں ماسکو کے ممتاز بزنس مین اور عمران خان کے قریبی ساتھی طارق چوہدری سمیت پاکستانی کمیونٹی کی نامور شخصیات نے بھر پور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی طارق چوہدری نے کہا کہ 92نیوز نے پاکستان اور روس کو آپس میں جوڑا ہے اورپاکستان اور روس کے بڑھتے ہوئے تعلقات میں یہ چینل اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بروقت اور غیرجانبدار خبریں دینا اور لوگوں کی 92نیوز کے ساتھ سچی لگن ہی اس چینل کی کامیابی ہے انہوں نے 92 نیوز یوکے کی پوری ٹیم اور نمائندہ روس شاہد گھمن کو مبارکباد دینے کے ساتھ مزید ترقی کی دعا دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف روس کے صدر نور حبیب شاہ نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان کوئی خاص روابط نہیں تھے لیکن 92 نیوز روس میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی آواز کو پاکستان تک احسن انداز میں پہنچا رہا ہے

پاکستان کمیونٹی کے راہنما خلیل الرحمن نے کہا کہ 92 نیوز اپنی مثبت صحافت اور غیر جانبدار خبروں کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ 92نیوز ایک محب الوطن چینل ہے

تجارتی مرکز روس کے صدر ڈاکٹر زاہد علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پچھلے 70 سال سے پاکستان اور روس اتنے قریب نہیں تھے جتنے آج ہیں اس کو مزید قریب لانے کے لیے میڈیا نے اپنا رول ادا کیا جس میں 92نیوز کا کردار بہت اہم ہے

دیگر مقررین ممتاز دانشور ڈاکٹر مجاہد مرزا۔ ڈاکٹر ابرار حسین۔ جواد احمد سلہریا۔ عزیز احمد بلوچ۔ محبوب بھٹی اور کاشف خان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے 92نیوز یوکے اور اس کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کے 92نیوز اسی طرح ثابت قدمی اور اپنے منفرد انداز میں سمندر پار پاکستانیوں کی آواز بلند کرتا رہے گا

92 نیوز یوکے کی پہلی سالگرہ کی خوشی میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی،، جس میں مہمان خصوصی طارق چوہدری سمیت پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی،، تفصیلات شاہد گھمن کی اس رپورٹ میں#92NewsUK_Celebration #1stAnniverseery92NewsUK #TariqChoudhary #HabibShah_PTI#ShahidGhuman #Correspondent92NewsRussia #92NewsRussia #92NewsUK #92NewsHDPlus(63Report 13-12-2018)

Gepostet von 92 News Russia am Freitag, 14. Dezember 2018

92نیوز یو کے کی سالگرہ کی تقریب کے میزبان اور نمائندہ 92نیوز روس شاہد گھمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ وہ 92نیوز کے لیے اسی مثبت انداز سے اپنی پیشہ ورانہ صحافت کو جاری رکھیں گے جبکہ پاکستان اور روس کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

سالگرہ کی تقریب کے مہمان خصوصی طارق چوہدری، نور حبیب شاہ، خلیل الرحمن، جواد احمد سلہریا، عزیز بلوچ، ڈاکٹر مجاہد مرزا، محبوب بھٹی، کاشف خان،بابردرانی،اشرف راجپوت اور شاہد گھمن نے مل کر 92نیوز یوکے کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور 92نیوز یوکے کے لئے نیک دلی تمناؤں کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی۔


خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں