71

اسپین، غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی غرقاب، دو بچے ہلاک

بارسلونا(ورلڈ پوائنٹ نیوز) اسپین اور مراکش کے درمیانی سمندر الا بوران میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے سوار ہونےو الی بوٹ کے غرقاب ہونے سے 2 بچے ہلاک جبکہ 69 کو زندہ بچا لیا گیا۔

ملک کے جنوبی شہر الا میریا کے ساحلی حفاظتی یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ کل علی الصبح مچھیروں کی کشتیوں نے سمندر میں نیم غرقاب ایک بوٹ کے موجود ہونے اور اس پر غیر قانونی تارکین وطن سوار ہونے کی اطلاع دی ۔

ساحلی محافظین نے اس کشتی اور سمندر سے 5 خواتین سمیت 69 افراد کو زندہ بچا لیا ہے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔

دوسری جانب ملک کے جنوبی ساحلوں سے بھی دو کشتیوں پر سوار مجموعی طور پر 44 غیر قانونی تارکین ِ وطن کو بھی سمندر سے نکالے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں