171

قائد جس طرح کا پاکستان دیکھنا چاہتے تھے آج پاکستان اس ڈگر پر ہے،کامران خان

بارسلونا(ورلڈپوائنٹ نیوز)میں اس شہر سے تعلق رکھتا ہوں یہاں پر قائد مدفون ہیں۔ شاید اس وجہ سے میں نے مزار قائد کو زیادہ دیکھا ہو کیونکہ میں وہاں رہتا ہو ں ۔میں دل سے کہتا ہو ں قائد کا پاکستان اگر دیکھنا ہے تو آج دیکھیں۔

قائد جس طرح کا پاکستان دیکھنا چاہتے تھے آج پاکستان اس ڈگر پر ہے۔جو آگے چل کر قائد کا پاکستان بنے گا۔ان خیالات کا اظہار ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے صدر کامران خان نے پی ٹی آئی اسپین کے قائد ڈے کے حوالہ سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں‌نے کہا کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد یہاں پر موجود ہے۔نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔جو راستوں کو تبدیل کرتے ہیں۔ہم یہاں پر جو بھی پروگرام کرتے ہیں وہ پاکستان کا شمار کیا جاتا ہے۔پاکستان کا ہے تو ہمارا ہے اور ہمارا ہے تو قائد کا ہے ۔یہ ایک ایسی چین ہے جس کے اندر ہم سب جڑے ہوئے ہیں۔

میری آپ تمام احباب سے درخواست ہے کہ آپ کی کوئی بھی سیاسی پارٹی ہو اس کو بھر پور سپورٹ کریں اس کے لئے جو بھی کام کر سکتے ہیں کریں ۔لیکن یہ ذہن میں رکھیں کہ سب سے پہلے پاکستان ہے۔اگر پاکستان ہے تو یہ سب سیاسی جماعتیں ہیں اور ہم ہیں ۔مجھے اس بات کی خوشی ہوئی ہے کہ یہاں پر صرف پی ٹی آئی کے لوگ ہی نہیں بلکہ دیگر جماعتوں کے لوگ اور ہمارے سینئر احباب بھی موجود ہیں ۔کامران خان نے پی ٹی آئی اسپین کے صدر ملک محمد شہباز اور ان کی پوری ٹیم کو ایک کامیاب پروگرام کے انعقاد پر دلی مبارک باد بھی پیش کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں