213

پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرز برگ نے 92نیوز یوکے کی سالگرہ کی تقریب بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائی

تقریب میں سفارت خانہ پاکستان ماسکو کی جانب سے سینٹ پیٹرزبرگ میں تعینات اعزازی قونصلر جنرل ڈاکٹر عبدالرؤف رند اور پاکستانی کمیونٹی و روسی اہم شخصیات نے شرکت کی

سینٹ پیٹرزبرگ (آصف صدیقی سے ) روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہے پاکستانی کمیونٹی نے 92نیوز یوکے کی سالگرہ کی تقریب بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائی سالگرہ کی اس تقریب میں سفارت خانہ پاکستان ماسکو کی جانب سے سینٹ پیٹرزبرگ میں تعینات اعزازی قونصلر جنرل ڈاکٹر عبدالرؤف رند۔ سینٹ پیٹرزبرگ کمیونٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق احمد خان ہوتی ۔ جنرل سیکرٹری محمد آصف صدیقی۔ مدثر غفور۔ ملک نوشاد ۔ سید مجتبیٰ۔ سید شاہد کامران ۔ عتیق الرحمن ۔ عمران ملک ۔ جعفر خان ۔ آصف حسنین سمیت روسی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی.

سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرؤف رند نے کہا کہ 92نیوز یوکے نے ایک سال میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ آج تک کوئی چینل نہیں کرسکا 92 نیوز یوکے پاکستانیوں کی حقیقی آواز بن کر ابھرا ہےانہوں نے پاکستان کمیونٹی کو درپیش مسائل کے ہر ممکن حل کا بھی یقین دلایا.

ڈاکٹر فاروق احمد خان ہوتی نے کہا کہ 92نیوز یوکے روس میں مقیم پاکستانیوں کی آواز بنا اور روس اور پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنانے میں 92نیوز اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے اس کے علاوہ مقررین نے نمائندہ 92نیوز روس شاہد گھمن کی مثبت صحافتی خدمات کو بھی بے حد سراہا۔

اعزازی قونصلر جنرل ڈاکٹر عبدالرؤف رند کمیونٹی صدر ڈاکٹر فاروق احمد خان ہوتی اور روسی شخصیات نے نمائندہ 92 کے ساتھ ملکر سالگرہ کا کیک کاٹا اور 92 نیوز یوکے اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی. تقریب کے اختتام پر پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ کی جانب سے تقریب کے شرکاء کی پاکستانی روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں