61

بحری قزاقوں نے بینن کے ساحل سے ایم ایس سی مینڈی کنٹینر جہاز کے عملے کے 6 ارکان کو اغوا کر لیا ہے

ماسکو۔۔۔۔۔۔رپورٹ: شاہد گھمن

بحری قزاقوں نے بینن کے ساحل سے ایم ایس سی مینڈی کنٹینر جہاز کے عملے کے 6 ارکان کو اغوا کر لیا ہے
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایم ایس سی مینڈی کنٹینر جہاز جس پر 24 افراد سوار تھے جن میں 23 روسی اور ایک یوکرائن کا باشندہ شامل ہیں

گانا میں کو ٹونو (بینن )کی بندرگاہ کے ساحل سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر بحری قزاقوں کے نو مسلح افراد نے جہاز پر حملہ کر دیا اور لوٹ مار شروع کردی دوگھنٹے لوٹ مار کے بعد قزاقوں نے عملے کے چھ ارکان جن میں کپتان ۔سینئر اسسٹنٹ کپتان۔ تیسرا اسسٹنٹ کپتان۔ کشتی وائڈر۔ فٹر ویلڈر اور باورچی کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں