122

پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردارکوگوگل کا خراج عقیدت

کراچی(ورلڈ پوائنٹ نیوز) معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کو ان کی 94 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

عبدالحفیظ کاردار 17 جنوری 1925 کولاہور میں پیدا ہوئے، انہیں پاکستان کرکٹ کے بانی کے طور پر بھی یاد کیاجاتاہے۔ عبدالحفیظ کاردار نہ صرف پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان تھے بلکہ ان کا شمار ان تین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان اوربھارت دونوں کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔ ان کے علاوہ دونوں ممالک کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والوں میں عامر الہیٰ اور گل محمد شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں