123

پی ٹی آ ئی ٹکٹ ہو لڈرز کاسرکاری عہدے نہ لینے کا اعلان

گوجرانوالہ (ورلڈ پوائنٹ نیوز) تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے قومی اور صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا جس میں باہمی اتحاد قائم کرکے حکومتی کمیٹیوں کی تشکیل نو ،تنظیمی امور کوبہتر بنانے اور سرکاری اداروں میں مفاد عامہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا محاسبہ کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا ،تمام ٹکٹ ہولڈرز نے متفقہ فیصلہ کیا کہ کسی بھی حکومتی ادارے کی چیئرمین شپ حاصل نہیں کرینگے ۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز میاں طارق محمود، رانا نذیر احمد، چو دھری احمد چٹھہ، چو دھری صدیق مہر، بیرسٹر علی اشرف مغل، صوبائی ٹکٹ ہولڈرز ظفر اللہ چیمہ، میاں مظہر جاوید، طارق گجر، میاں ارقم ، رضوان اسلم ، پرویز ورک، لالہ اسد اللہ پاپا، رانا عمر نذیر، شبیر اکرم چیمہ، ڈاکٹر سہیل ظفر ،جمال ناصر چیمہ اور دیگر نے شرکت کی۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنیوالے افسروں کی شکایت کی جائیگی، تمام سرکاری محکموں کی کمیٹیوں میں چیئرمین مشاورت کے ساتھ میرٹ پر بنوائیں گے ،جن لوگوں نے الیکشن میں کسی بھی حلقے میں پارٹی امیدواروں کی مخالفت کی تھی انہیں کسی کمیٹی میں شامل نہیں ہونے دیں گے ۔ آئندہ دو روز میں تحریک انصاف کے قائدین نعیم الحق، ارشد داد، عمر ڈار، گورنر اوروزیراعلیٰ سے تمام ٹکٹ ہولڈر ملاقات کریں گے جبکہ آخر میں وزیراعظم سے ملاقات کی جائیگی ۔ اجلاس میں حکومتی اداروں میں نواز لیگ کے وفادار افسر وں کی تعیناتی اور حکومتی عہدوں پر من پسند افراد کو نوازنے کی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا جبکہ بعض ٹکٹ ہولڈرز نے چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید اور شیخ عامر رحمن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں