116

رویوں کی خوبصورتی آدھا دکھ ختم کر دیتی ہے :ثاقب رضا مصطفائی

گوجرانوالہ (ورلڈ پوائنٹ نیوز) معروف مذہبی سکالر ثاقب مصطفائی نے اشرف مارتھ شہید پولیس لائن میں پولیس افسروں و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر اپنی سمت کو اﷲ اور اسکے نبی کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق ڈھال لیں تو محکمہ پولیس میں نوکری عبادت ہے ۔ اعمال کا دارو مدارنیتوں پر ہے چوکیدار اورچور دونوں ہی راتوں کو جاگتے ہیں لیکن ایک جزا اور دوسرا سزا کا مستحق ٹھہرتا ہے اگر نیت ٹھیک نہ ہو تو شہادت کا مقصد بھی رائیگاں جاتا ہے ۔

رویوں کی خوبصورتی انسان کا آدھا دکھ ختم کر دیتی ہے ۔ اچھا اخلاق ، لہجے میں شائستگی اور چہرے پر مسکراہٹ انسان کے دل میں گھر کرنے کے لیے عمدہ اعمال ہیں۔ پولیس افسروں اور جوانوں سے شہریوں کو توقعات ہوتی ہیں ۔ شہری آپ کے پاس اپنے مسائل کے حل کے لیے آئیں تو آپ ان کے ساتھ اپنارویہ مثبت رکھیں ۔ اس موقع پرآرپی او طارق عباس قریشی نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان قربت کے رشتے کو مزید مضبوط کرنے اور دوستانہ ماحول میں لوگوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں