89

نریندرا مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

سرینگر(ورلڈ پوائنٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم کی آمد پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا، بھارتی فوج نے پوری وادی میں کرفیو نافذ کردیا، موبائل اور انٹر نیٹ سروس معطل ہے۔ حریت رہنما گھروں میں نظر بند کر دئیے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم کی آمدپرمکمل ہڑتال کی گئی، بھارتی پولیس نےجموں کشمیرلبریشن فرنٹ کےچیئرمین یاسین ملک کوگرفتارکرلیا،جبکہ دیگر کشمیری قیادت گھروں میں نظر بند کردی گئی، مودی کی آمد پر بنی ہال سے بارہ مولا تک ٹرین سروس معطل رہی، شہریوں پر راستے بند رہے ،اور ڈرون کی پروازیں جاری رہیں، فوج اور پولیس کے دستے بھی تعینات کیے گئے۔

سری نگر اور بارہ مولا سمیت کئی علاقوں میں لوگوں کو گھروں میں محصور کیے رکھا ، لوگوں کی موٹرسائیکلیں ضبط کرلیں اور انہیں اسپتال تک بھی نہیں جانے دیا گیا، اس کے علاوہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔

واضح رہے کہ نریندرا مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی تھی، بھارتی فوج نے احتجاج کے ڈر سے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظربند کرکے دنیا کی آنکھوں پر پٹی باندھنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ ہڑتال مقبوضہ کشمیر کی متحدہ مزاحمتی تحریک کی اپیل پر کی جا رہی ہے، چیئرمین علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور دیگر قیادت گھروں پر نظر بند کردئیے گئے، مودی کی آمد پر بنی ہال سے بارہ مولا تک ٹرین سروس معطل رہی۔

کشمیری میڈی کے مطابق مودی کے دورے کے باعث مقبوضہ وادی میں عوام کیلیےمشکلات کے پہاڑ کھڑے کیے گئے -بنی ہال سے بارہ مولا تک ٹرین سروس معطل رہی۔

قابض انتظامیہ نےکانفرنس سینٹر کے اطراف شہریوں کا آزادانہ سفرناممکن بنا دیا -شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر کو جانے والے راستوں پر ٹریفک پر پابندی رہی اور فضا میں ڈرون کی پروازیں جاری رہیں- راستوں پر فوج اور پولیس کے اضافی دستے تعینات کیے گئے تھے-بھارتی انتظامیہ نے دستاویزات کے باوجود سیکڑوں موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں -اطلاعات کے مطابق مودی مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں اورلداخ کا بھی دورہ کریں گے۔

دوسری جانب پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن پہنچے جہاں وہ مقبوضہ کشمیر میں ہوتے مظالم کو دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں