117

پاپائے روم کا خلیجی ممالک کا دورہ،اجتماعی دعائیہ تقریب بھی ہوگی

ابوظہبی(ورلڈ پوائنٹ نیوز) کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خلیجی ممالک کے اپنے اولين اور تاريخی دورے کا آغاز متحدہ عرب امارات سے کر رہے ہيں۔

پاپائے روم متحدہ عرب امارات میں اعلی رہنماؤں کے علاوہ ديگر سرکردہ مسلمان شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے بعد وہ آج شام ايک مذہبی اجتماع سے خطاب بھی کريں گے۔

اپنے اس دو روزہ دورے کے آخری دن پاپائے روم کيتھولک مسيحيوں کے ليے ايک خصوصی دعائيہ تقريب کی قیادت بھی کریں گے جس ميں ایک لاکھ پ35 ہزار تک افراد کی شرکت متوقع ہے۔خلیج ميں ايسا پہلی مرتبہ ہو گا کہ پاپائے روم کی قيادت ميں مسيحيوں کی کوئی دعائيہ تقريب منعقد کی جائے گی ۔

یاد رہے کہ پوپ فرانسس گزشتہ شب ابوظہبی پہنچے تھے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں