110

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی مقبوضہ کشمیر کے دورے پر مذاق بن گئے

مقبوضہ کشمیر کے دورے کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پہاڑوں کی جانب سے ہاتھ لہراتے رہے اور ان کی ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔

سرینگر(ورلڈ پوائنٹ نیوز) نریندرمودی نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تو اس موقع پر وادی بھر میں احتجاج و ہڑتال کی گئی، سڑکوں پر سناٹا رہا اور کشمیری عوام نے ان کے دورے پر یوم سیاہ منایا۔

بھارتی وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اور جب وہ ‘دل جھیل’ کی سیر کو پہنچے اور کشتی میں سوار ہوئے تو انہوں نے یہ دکھانے کے لیے کہ لوگ ان کا استقبال کر رہے ہیں، پہاڑوں کی جانب دیکھ کر ہاتھ لہراتے رہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں