113

رینٹل پاورکیس، پاکستان کو عالمی ٹربیونل میں بڑی کامیابی

سرمایہ کاری سے متعلق فیصلوں کے لئے قائم کردہ عالمی ٹریبونل نے ترک کمپنی (کارکے) کی طرف سے دائر رینٹل پاور کیس میں پاکستان پرعائد شدہ 86 کروڑ ڈالر ہرجانے کی سزا کا اپنا فیصلہ معطل کردیا۔

انقرہ(ورلڈ پوائنٹ نیوز) سزا معطل ہونے پرحکومت پاکستان کی طرف سے اس کیس کی پیروی کے لئے مقرر کیے گئے مذاکرات کاروں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

22 اگست 2017ء کو ٹریبونل نے پاکستان کے خلاف اس کیس کا فیصلہ ترک کمپنی کے حق میں دیا تھا جس پر پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے نظرثانی کی دائر اپیل کی اور موقف اختیار کیا کہ وہ اس کیس میں نئے شواہد پیش کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے اس کیس میں کرپشن کے تازہ شواہد اکٹھے کیے ہیں جن کی روشنی میں امید ہے کہ ٹریبونل اس کیس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں کردے گا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں