192

نیب نے سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا

لاہور(ورلڈ پوائنٹ نیوز) نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا۔کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے کامران مائیکل کو لاہور سے گرفتار کرلیا ہے، کامران مائیکل پر بحیثیت وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اپنے اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔

نیب کے مطابق سابق وزیر بندرگاہ و جہاز رانی کامران مائیکل نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی اراضی کی الاٹمنٹ میں بے قاعدگیاں کیں جس پر انہیں حراست میں لیا گیا انہیں کل احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں