258

نجی ٹور آپریٹرز کا عوام کو سرکاری سے سستا حج پیکج دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ورلڈ پوائنٹ نیوز) پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے سستا حج پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد سرکاری حج مہنگا اور پرائیویٹ حج سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے سستا حج پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز نے 3 لاکھ 80 ہزار 60 روپے کا حج پیکج تیار کرلیا۔ حج پیکج ایسوسی ایشن آف آل پاکستان انرولڈ کمپنیز (ایپک) پاکستان نے تیار کیا ہے جسے عزیزیہ حج 2019 کا نام دیا گیا ہے۔ نجی ٹورآپریٹرزجلد پیکج کا اعلان کریں گے۔

پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز کے سرپرست اعلیٰ شاہ جہاں خلیل کا کہنا ہے کہ حکومت حج اخراجات میں اضافہ کی وجہ ٹیکسز اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتا رہی ہے، حکومت ہمیں ذمہ داری دے ہم پاکستانیوں کو سستا حج پیکج دیں گے۔

واضح رہے کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا سستا حج پیکج سرکاری اسکیم پرعوام کی دلچسپی کو کم کرنے کا باعث بنے گا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں