85

اسپین میں 2 ٹرینوں میں تصادم سے خاتون ہلاک،100 افراد زخمی

بارسلونا(ورلڈ پوائنٹ نیوز) اسپین کے شہر بارسلونا میں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کردیا جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک خاتون ٹرین کی کنڈیکٹر تھیں جب کہ حادثہ ٹرین سگنل میں خرابی کے باعث پیش آیا، حکومت کی جانب سے واقعہ پرافسوس کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ حادثہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں