138

پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی روس کی ممبرشپ کا آغازکردیا

ماسکو(شاہد گھمن سے ) پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آفس نےپی ٹی آئی کی ممبر شپ کے لئے روس کا چیپٹر اوپن کردیا ہے جس سے باآسانی روس میں بسنے والے پاکستانی و پی ٹی آئی کے ورکرز اپنی پیڈ ممبر شپ کر سکتے ہیں اس ممبرشپ کی فیس سالانہ 18 ڈالر ہے جلد از جلد اپنی ممبرشپ حاصل کر کے پی ٹی آئی روس کا ممبربنئے.

اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ آپ انصاف ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ اوپن کریں اور اس کی ممبر شپ کے کیٹیگری میں جائیں اور تمام ممالک کے جھنڈوں میں سے روس کا جھنڈا سلیکٹ کریں اس کے بعد نیو ممبرشپ کے فارم کو اوپن کر کے اپنا ڈیٹا فل کریں اور اپنا فارم سبمٹ کر دیں.

اس کے بعد آپ کو ایک ایس ایم ایس بذریعہ ای میل اورآپ کے موبائل نمبر پر موصول ہوگا جس میں آپ کو پی ٹی آئی کی ممبر شپ کا کوڈ نمبر ملے گا یہی کوڈ آپ کی ممبرشپ کا کونمبر ہوگا اور جلد ہی آپ کو پی ٹی آئی کا کارڈ بھی جاری کردیا جائے گا اور آپ ایک سال کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر بن جائیں گے جسے ہر سال رینیو کروایا جاسکتا ہے. یاد رہے پی ٹی آئی کے پیڈ ممبر ہی روس میں تنظیم سازی اور الیکشن میں لے سکیں گے.

نیچے پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ کا روس کی ممبرشپ کیلئے ایڈریس بھی ہے اور پی ٹی آئی کے جھنڈے کو اوپن کر کے اپنی ممبرشپ بھی کی جاسکتی ہے
نوٹ: ممبر شپ کرنے کے بعد ملنے والا ممبرشپ کوڈ اس نمبر0079266508326 پرواٹس اپ کر دیں

https://overseas.insaf.pk/ru/dashboard

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں