191

آپو ورلڈ دوحہ قطر کے مرکزی عہدیدران کی تقریب حلف وفاداری، مرکزی چئیرمین زاہد شیخ نے نئے منتخب ہونے والے عہدیداروں سے حلف لیا

دوحہ (ورلڈ پوائنٹ نیوز ) آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشل دوحہ قطر کے مرکزی عہدیدران سال برائے 2019-2020کی تقریب حلف وفاداری مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشل کے مرکزی چئیرمین زاہد شیخ نے نئے منتخب ہونے والے عہدیداروں سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں انور علی شاہ بطور صدر ، افتخار الدین چوہدری نائب صدر ، روف احمد شہزاد جنرل سیکریٹری، ندیم بشیر چوہدری جائنٹ سیکریٹری، اصغر بھٹی سپورٹس سیکریٹری، سجاد احمد فنانس سیکریٹری، شعیب خواجہ پریس اینڈ شوشل میڈیا، میاں سجاد مشتاق کمیونٹی ویلفئیر کوآرڈینیٹر، عاقب یحیی کو آرڈینیٹر یوتھ ونگ، امتیاز احمد قریشی کو آرڈینیٹر پبلک ریلیشن، ارشد حسین لیٹریری سیکریٹری اور ولید گل خان کلچرل سیکریٹری شامل ہیں۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز کلام الہی سے کیا گیا۔ اس موقع پر آپو ورلڈ کے مرکزی سپورٹس سیکریٹری ہارون رشید قریشی اور گلف ریجن کے کو آرڈینیٹر محمد عثمان خان بھی موجود تھے۔آپو ورلڈ قطر کے نو منتخب صدر نے مرکزی قیادت کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ قطر میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی امیدو،ں پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔ تقریب کے آخر میں شرکاء کو پر تکلف ضیافت بھی دی گئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں