143

بھارت امریکا کی تجارتی مدد سے محروم، سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا

واشنگٹن(ورلڈ پوائنٹ نیوز) بھارت امریکا کے تجارتی دست شفقت سے محروم بھی ہوگیا اور ضمن میں بھارت کو سالانہ اربوں ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو حاصل ترقی پذیرملک کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس متعلق ٹرمپ نے خط کے ذریعے بھارت کیخلاف فیصلے سے کانگریس رہنما کو آگاہ کر دیا۔ خط میں کہا گیا کہ تجارتی مفاد لینے کیلئے بھارت اپنی منڈیوں تک امریکا کو رسائی دینے میں ناکام رہا جس کے بعد بھارت کو دئیے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

فیصلے کے بعد بھارت کو امریکا کی جانب سے ملنے والا تجارتی فائدہ ختم ہوجائے گا جب کہ بھارت 5.6 بلین ڈالرکی برآمدات سے محروم ہو جائے گا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں