243

واپڈا ٹاون گوجرانوالہ کے الیکشن میں اتحاد گروپ کا پورا پینل کامیاب، مستنضرساہی صدرجبکہ میاں ثاقب غفور نائب صدر منتخب

گوجرانوالہ(ورلڈپوائنٹ نیوز) واپڈا ٹاون گوجرانوالہ الیکشن 2019تا2022 میں اتحاد گروپ کے پینل نے میدان مار لیا۔اتحاد گروپ کے مستنصرمحمود ساہی نے 1127 ووٹ جبکہ اخوت گروپ کے مخالف امیدوار رضاالرحمان نے579 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ اتحاد گروپ کے دیگر امیدواران میاں ثاقب غفور927 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر،شیخ نعیم احمد 1060 ووٹ حاصل کرکے فناس سیکرٹری،اسد اقبال 1025ووٹ حاصل کرکے سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

ایگزیکٹو ممبران میں رانامحمد شفیع،عبدالرحمن ۔ لیاقت علی بھٹی، عبدالقیوم، محمد منیر، فیصل محمود، اسد شفیق اور محمد اصغر کامیاب ہوئے ہیں۔

اتحاد گروپ کی کامیابی پر علاقہ بھر میں جشن کا سماں ہے جبکہ شہر بھر سے دوست احباب کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ واپڈاٹاون گوجرانوالہ میں عرصہ دراز سے اتحاد گروپ ہی برسر اقتدار ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں