152

پاکستان کمیونٹی بیلاروس کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن سہیل کی والدہ وفات پاگئیں

منسک(ورلڈپوائنٹ نیوز) پاکستان کمیونٹی بیلاروس کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن سہیل کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں( انا للہ وانا الیہ راجعون ) ان کی نماز جنازہ پاکستان میں ادا کی گئی۔

بیلاروس کے شہر vitebsk میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ڈاکٹر عبدالرحمن سہیل کی والدہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔ جس کے بعد مرحومہ کے بلند درجات کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

ایڈیٹر ورلڈپوائنٹ نیوز و نمائندہ 92 نیوز روس شاہد گھمن کی جانب سے پاکستان کمیونٹی بیلاروس کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن سہیل سے اظہار تعزیت اور ان کی والدہ مرحومہ کیلئے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعاکی گئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں