104

بھارت نے جوہری حملے کی استعداد رکھنے والی آبدوز روس سے مانگ لی

ماسکو(ورلڈپوائنٹ نیوز) بھارت نے جوہری حملے کی استعداد رکھنے والی آبدوز روس سے مانگ لی
بھارت نے روس کے ساتھ ایک نئی آبدوز کو کرائے پر لینے کا معاہدہ طے کیا ہے۔

نیوی ریکگ نیشن کی خبر کے مطابق ہندوستان اور روس نے نیو دہلی میں تیسری جوہری حملہ کرنے کی اہلیت رکھنے والی آبدوز کو کرائے پر لینے کے زیر مقصد تین ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

جس کے تحت “چاکرا تھری” نامی یہ آبدوز سن 2025 سے ہندوستانی سمندروں میں ہوگی اور کم ازکم دس سال تک اس ملک کے بحری بیڑے کے لیے خدمات ادا کرے گی۔

آکولا قسم کی یہ روسی آبدوز ہندوستانی نظام سے ہم آہنگ ہو گی تو اس بات کی بھی اطلاع دی گئی ہے کہ ہندوستان اور روس کے مابین آئندہ برس سے معاہدے کی مدت پوری ہونے والی “چاکرا ٹو” نامی آبدوز کے کرائے کی مدت میں اضافے کے لیے بھی مذاکرات ہوئے ہیں۔

یہ آبدوز زیر سمندر 530 میڑ گہرائی تک اتر سکتی ہے اور تیس سمندری میل فی گھنٹہ کی رفتار سے غوطے لگانے سمیت 73 عملے کی گنجائش کی حامل ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں