150

روس میں غیرملکی خفیہ اداروں کی کارروائیاں بڑھیں، 600 ناکام بنائیں: پیوٹن

ماسکو (ورلڈپوائنٹ نیوز )روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے الزام لگایا ہے کہ غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں نے روس میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور 2018 کے دوران روس نے 600 جاسوسوں کو ان کے عزائم میں ناکام کیا ہے۔ادھر ہالینڈ، چیک ریپبلک اور سویڈن کے خفیہ اداروں نے بھی حملے ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ خفیہ ایجنسیوں کے 29 ارکان اور 465 غیر ملکی جاسوسوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔روس کے اپنے جاسوسوں پر بھی متعدد سازشوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں جن میں سابق اہلکار سرگئی سکریپل کو زہر دینے کا الزام بھی شامل ہے۔

روس کی سکیورٹی ایجنسی ایف ایس بی کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ ان کو موثر طریقے سے کام کرنا چاہیے، خصوصا ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق معلومات کی حفاظت۔ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ غیر ملکی خفیہ ادارے روس میں اپنی کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وہ ہر طریقے سے سیاسی، معاشی، سائنسی اور ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں