124

صدر پوٹن کے نام کا فرضی کتبہ پارک میں کیوں لگوایا ،28 روز جیل کی سزا کا حکم

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) ایک روسی عدالت نے صدر ولا دیمیر پوٹن کے نام کا فرضی کتبہ بنانے والے روسی تحریک پسند کریم یامادائیف کو 28 روز قید کی سزا دی ہے ۔

کریم یاما دائیف ایک روسی تحریک پسند ہے جس نے نابرزخنیہ چیلنی نامی شہر کے ایک پارک میں صدر پوٹن کے نام کا فرضی کتبہ نصب کر دیا جس پر ولا دیمیر پوٹن1952-2019 کندہ تھا ۔

تحریک پسند نے گرفتاری پر بتایا کہ اُس کا مقصد در حقیقت نئے انٹر نیٹ قانون کے خلاف احتجاج کرنا تھا مگر روسی صدر عوام کی آزادیوں کا قاتل نکلا ۔

روسی عدالت نے صدر کے خلاف حقار ت آمیز رویہ اپنانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے جرم میں یاما دائیف کو 28 روز قید کی سزا دی ہے ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں