190

وزیراعظم کا اگلا پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کروانے کا اعلان

اسلام آباد(ورلڈ پوائنٹ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر اپنے ملک میں کروانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں اور یہ یہاں پر امن مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے اس لیے پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر اپنے ملک میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزرا لیکن اب حالات ساگاز ہیں، پاکستان امن کے راستے پر رواں دواں ہیں۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور اور تیسرے کا کراچی میں ہوا تھا جب کہ چوتھے ایڈیشن میں 8 میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں