49

جلد بارسلونا میں “پاکستان ہاوس” کے نام سے کمیونٹی سنٹر بنایا جائے گا،قونصل جنرل عمران علی چوہدری ودیگر کمیونٹی رہنما

بارسلونا(ورلڈ پوائنٹ)بہت جلد بارسلونا میں “پاکستان ہاوس” کے نام سے کمیونٹی سنٹر بنایا جائے گا ۔اس بات کا اعلان قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے چوہدری محمد سلیم لنگڑیال کے آفس میں کمیونٹی رہنماوں چوہدری کلیم الدین وڑائچ، چوہدری محمد سلیم لنگڑیال ،چوہدری امتیاز لوراں ،چوہدری محمد امجد آف تھلہ ،چوہدری عبدالغفار مرہانہ ،میاں ذاکر عباس،شعیب تارڑ ،پروفیسر اعظم طاہر ،چوہدری ذوالقرنین سے ایک اہم میٹنگ میں کیا۔تمام کمیونٹی رہنما ؤں نے قونصل جنرل عمران علی چوہدری کی تجویز کی تائید کی۔اور اپنے تمام تر تعاون کا یقین دلایا ۔

کمیونٹی رہنماوں کا کہنا ہے کہ جو دوست اس میٹنگ میں موجود نہیں ان سے بھی رابطہ کیا جائے گا اور رائے کو اہمیت دی جائے گی۔تمام رہنماوں نے جلد بڑی میٹنگ کرنے کااعلان کیا جس میں بنیادی جزوییات طے کی جائیں گی

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں