324

بارسلونا کے معروف بزنس مین چوہدری کیشن اینڈ کیری کے مالک چوہدری افتخارکو پاکستان میں قتل کر دیا گیا

گجرات(ورلڈ پوائنٹ نیوز) تھانہ ڈنگہ کے علاقہ میں بیٹی کی رخصتی کےروز اسپین پلٹ باپ گھر کی گلی میں قتل۔ اسپین پلٹ افتخاراحمد میرج ہال پر بیٹی کی شادی کے بعد گھر کی گلی میں پہنچے تو تین نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ زخمی چوہدری افتخار کو عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ ڈنگہ میں بھائی نثاراحمد کی درخواست پرمقدمہ درج کر لیا گیاہے.

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں