204

بیلاروس میں تعینات سفیر پاکستان میڈم لیناسلیم معظم نے قومی ترانہ کی دھن پر پرچم کشائی کی اور پاکستان کے79ویں یوم پاکستان کا کیک کاٹا

منسک،بیلاروس(شاہد گھمن سے) بیلاروس کے دارلحکومت منسک میں پاکستان ایمبیسی بیلاروس میں 23مارچ کی انتہائی پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔بیلاروس میں تعینات سفیر پاکستان میڈم لیناسلیم معظم نے قومی ترانہ کی دھن پر پرچم کشائی کی اور پاکستان کے79ویں یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا ۔

اس موقع پرسفارت خانہ کے افسران ،سٹاف ممبران اور پاکستان کمیونٹی کی بھرپور تعداد موجود تھی۔ جبکہ پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈم لینا سلیم معظم نے کہا کہ آج کا دن وہ تاریخی دن ہے جب 79 سال قبل قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ،ایک ایسے ارض پاک کے قیام کی بنیاد رکھی، جس کی آزاد فضائوں میں کلمہ حق لا الہ الا اللہ کے زیر سایہ اور اسوائے حسنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں اہل ایمان ترقی کی منزلیں طے کر سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مستحکم ملک ہے اورہماری اجتماعی کوششوں کے ذریعے ملک خوشحالی اور ترقی کی جانب رواں دواں ہوگااور ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک پر امن اور امن پسند ملک کے جو اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔انہوں نے بیلاروس میں یوم پاکستان بھرپور انداز میں منانے پر پاکستانی کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں