111

روس اور ترکی کے درمیان “RTIF” کا قیام،حجم 900 ملین یورو ہوگا

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) ترکی اور روس کے درمیان 900 ملین یورو کا سرمایہ کاری فنڈ” آر ٹی آئی ایف” قائم کیا گیا ہے ۔ اس فنڈ کے پہلے مرحلے میں 200 ملین یورو کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس میں ٹیکنالوجی ، صحت اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا۔ روسی سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ کیرل دیمیتری ایف نے اس سلسلے میں بتایا کہ اس فنڈ کے قیام پر طویل عرصے سے غور جاری تھا جس کا فی الوقت مجموعی حجم 900 ملین یورو ہے جس سے دو طرفہ تجارت اور ترقی میں فروغ حاصل ہوگا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں