207

آل پاکستانیزاووریسز آرگنائزیشن انٹرنیشنل (آپوورلڈ) روس کے جنرل سکیرٹری جواد الرحمن کی لاہور میں پاکستان بزنس سنٹر کویت کے ڈائریکٹر جنرل حافظ محمد شبیر سے ملاقات

لاہور(ورلڈ پوائنٹ ) روس کے دارالحکومت ماسکو میں مقیم ممتاز پاکستانی کاروباری شخصیت وجنرل سیکرٹری آل پاکستانیزاووریسز آرگنائزیشن انٹرنیشنل (آپوورلڈ) روس جواد الرحمن نے گذشتہ روز لاہور میں پاکستان بزنس سنٹر کویت کے ڈائریکٹر جنرل حافظ محمد شبیر سے تفصیلی ملاقات کی، دونوں کاروباری شخصیات ٹیکس ایکسپو میں شرکت کیلئے لاہور میں تھیں،ان کے درمیان پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،حافظ محمد شبیر نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے حوالہ سے اپنی کتاب بھی جواد الرحمن کو پیش کی۔اس موقعہ پر کویت میں یو ایس ٹیکسٹائل کے چیف ایگزیکٹو محمد آصف جمال اور ووپ میڈیا کے شہزاد خان بھی موجود تھے ۔جواد الرحمن نے پاکستانی مصنوعات میڈ ان پاکستان اور ٹورازم کے فروغ کے حوالہ سے حافظ محمد شبیر کی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ حافظ محمد شبیر میں پاکستان سے محبت کوٹ کوث کر بھری ہوئی ہے ۔ یاد رہے کہ حافظ محمد شبیر لاہور میں ہونے والی ٹیکسٹائل ایکسپو میں شرکت کے لئے پاکستان میں ہیں،انہوں نے بذشتہ روز مشیر وزارت تجارت عبدالرزاق داؤد سے بھی ملاقات کی اور میڈ ان پاکستان اشیاء کے بیرونی ممالک میں فروغ کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں