219

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروس معطل

کراچی(ورلڈ پوائنٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف حصوں میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروس معطل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا کی سروسز ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے متاثر رہی اور اس دوران یورپ، امریکا سمیت ایشیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو سروسز کے استعمال میں دشواری کا سامنارہا۔

خبرایجنسی کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس دنیا کے مختلف حصوں میں معطل ہوئی، تاہم سروسز معطل ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں