126

سفارت خانہ پاکستان ماسکو کے ٹریڈ ونگ سیکشن کے زیر اہتمام پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے سیمینارکا انعقاد

ماسکو(شاہد گھمن سے) سفارت خانہ پاکستان ماسکومیں تعینات ٹریڈ منسٹرناصر حامد کے زیر اہتمام چیمبر آف کامرس ماسکوکے مین کانفرنس ہال میں پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس کی صدر سفیر پاکستان قاضی خلیل اللہ نے کی جبکہ چیمبر آف کامرس ماسکو کے صدر پیتروو ف جورگی جورگی وچ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔

روسی کمپنیوں،فیڈرل چیمبرآف روس ، ایکسپورٹ سنٹر آف روس، ٹورآپریٹرز کے نمائندگان کے علاوہ روس میں مقیم پاکستانی تاجربرادری اور اہم روسی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے سفیر پاکستان قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش ملک بن چکا ہے حکومت پاکستان روس کے ساتھ دوستی اور باہمی تجارت کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت اورسیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر ہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان ماسکو روسی سرمایہ کاروں اور تاجر برادری کو پاکستان میں دعوت دیتا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری ، سیروسیاحت اور دونوں ممالک کی باہمی تجارت کیلئے آگے بڑھیں پاکستان اور روس کے درمیان سیاحت کے شعبہ میں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں جبکہ سفارتخانہ پاکستان ماسکو آپ کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان اور روس کی باہمی تجارت گزشتہ سال 2018کے مقابلے میں 47فیصد بڑھی جبکہ اس میں مزید اضافہ کی امید ہے ۔

سیمینار کے شرکاء کو پاکستان کے ہر صوبے میں سرمایہ کاری ، تجارت، سیاحت کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیاگیا اور ساتھ متعلقہ ڈاکومنٹریز بھی چلائی گئیں. جبکہ پاکستانی مصنوعات ، کھیلوں کے سامان، زرعی اجناس، سرجیکل آلات ، معدنیات بارے میںبھی تفصیل سے بتایا گیا۔ اس کے علاوہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور (سی پیک) کی اہمیت اور خطے میں اس کے مثبت اسرات پربھی روشنی ڈالی گئی۔

چیمبر آف کامرس ماسکوکے صدر پیتروو ف جورگی جورگی وچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ اس سیمینار کے حوالے سے پاکستان میں سرمایہ کاری ، تجارت اور سیاحت کے حوالے سے بے حد مفید معلومات ملی ہیں جس سے بالخصوص روسی عوام کو پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری ، تجارت اور سیاحت کے نئے مواقع ملیں گے جبکہ چیمبر آف کامرس ماسکو پاکستان میں کاربار اور سرمایہ کاری کرنے میں دلچسی رکھنے والوں کی معاونت اور رہنمائی کرے گا۔

سیمنار کے اختتام پرشرکا کے اعزاز میں ایک پرتکلف ڈنرکا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ ٹریڈ منسٹر ناصر حامد نے سیمنار کو آرگنائز کرنے میں تعاون کرنے پر آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشنل روس کے صدر خلیل الرحمان اورقندھارا ریسٹورنٹ کے روح رواں شہزاد شیخ کا شکریہ ادا کیا ۔

چیمبرآف کامرس ماسکومیں پاکستانی سفارتخانےکےزیر اہتمام سیمینار منعقدہوا۔۔پاکستانی سفیرقاضی خلیل اللہ نےروسی اورپاکستانی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں تجارت اور سیروسیاحت کےفروغ کے حوالے سے آگاہ کیا۔۔۔تفصیلات شاہد گھمن کی اس رپورٹ میں#ShahidGhuman #Correspondent92NewsRussia #92NewsRussia #92NewsUK #92NewsHDPlus(101 Report 13-04-2019)

Gepostet von 92 News Russia am Samstag, 13. April 2019

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں