180

سفارتخانہ پاکستان میں ماسکو میں تعینات قونصلر جنرل عامرپرویزکا دورہ سینٹ پیٹرزبرگ، پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا

سینٹ پیٹرزبرگ (ورلڈ پوائنٹ ) سفارتخانہ پاکستان میں ماسکو میں تعینات قونصلر جنرل عامرپرویزنے گزشتہ روزوفد کے ہمراہ سینٹ پیٹرزبرگ کا دورہ کیا جہاں پرڈائریکٹر پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ آصف صدیقی کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا.جس میں ڈاکٹرفاروق خان ہوتی، نوشاد ملک،کاشف ملک، کامران شاہد، یاسین انور، محمد اظھر شیخ، ڈاکٹر غفران، نعیم شیخ، مدثر غفور، احمدنوازبلوچ، عتیق الرحمن، جان بھائ اور دیگر کمیونٹی ممبراننے شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل عامرپرویز نے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ انہیں سفارتخانہ ماسکو میں تعیناتی کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ سے ملنے کا موقع ملا ہے انہوں نے کہاکہ میری حتی الوسیع کوشش ہوگی کہ میں روس میں پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں جبکہ سینٹ پیٹرزبرگ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سفارتخانہ ماسکو تک رسائی اور دستاویزات کی تصدیق وغیرہ کیلئے مختلف اقدامات کریں گے تاکہ اس عمل میں درپیش مسائل کا خاتمہ ہوسکے.

پاکستان کمیونٹی نےقونصلر جنرل عامر پرویز کے سامنے سینٹ پیٹرزبرگ سے ڈیڈ باڈی کی پاکستان منتقلی، کاغذات کی تصدیق کیلئے سینٹ پیٹرزبرگ سے ماسکوجانا، دہری شہریت، پی او سی کارڈ پر پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات، ویزہ کا حصول جیسے اہم ایشوز رکھے جس پر قونصلر جنرل ماسکو نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف صدیقی ڈائریکٹر پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ نے انہیں امید ہے کہ قونصلر جنرل عامر پرویز کمیونٹی کیلئے جو ممکن آسانیاں قانونی حدود میں ممکن ہونگی اسکے لئے وہ کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے جبکہ عامر پرویز کی نفیس اور بااصول شخصیت کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانہ کے درمیان قربت بڑھے گی. آخر میں ڈائریکٹر آصف صدیقی نے قونصلر جنرل عامرپرویز، سیدمجتبیٰ شاہ اوردیگر مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا.

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں