206

ینیڈین وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں کی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارک باد

اوٹاوا(ورلڈ پوائنٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، میلانیا ٹرمپ اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت عالمی رہنماؤں نے امت مسلمہ کو رمضان کی مبارک باد پیش کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ السلام و علیکم رمضان اسلام کی تعلیمات کا محور ہے، یہ مہینہ خدمت خلق، رواداری کا مہینہ ہے اور دوسروں کی ضروریات کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔

نیوزی لینڈ کی مساجد میں خودکش حملوں پر جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ مسلمانوں کے لیے نہایت تکلیف دہ رہے، مسلمانوں کو نفرت آمیز روئیے، اسلام فوبیا اور تشدد کا سامنا رہا ہے، ہم سب کو مل کر اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ پوری دنیا بالخصوص امریکا کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن کا نزول ہوا اور اس ماہ مسلمان روزوں کا اہتمام کرتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، برطانوی وزیراعظم تھریسامے، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں