141

نوازشریف آج واپس جیل جائیں گے، قافلے کی قیادت مریم نواز کریں گی

لاہور(ورلڈ پوائنٹ) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج اپنے والد کو جیل تک چھوڑ کر آئیں گی، قافلے کی قیادت کرتے ہوئے وہ نواز شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق علاج کیلئے ضمانت پر رہا ہونے والے نواز شریف اپنی چھ ہفتوں کی رہائی مکمل ہونے پر خود کو آج کوٹ لکھپت جیل حکام کے حوالے کردیں گے، سابق وزیراعظم کو لیگی کارکنان جلوس کی شکل میں ان کی رہائش گاہ سے جیل تک لے کر آئیں گے۔

قافلے کی قیادت ان کی صاحبزادی مریم نواز کریں گی، مریم نواز خود گاڑی چلا کر نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل پہنچائیں گی، یاد رہے کہ ا س سے قبل لیگی رہنماؤں نے اعلان کیا تھا کہ نوازشریف کی گاڑی حمزہ شہباز چلائیں گے۔

جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے۔ مگر میں جاؤں گی۔ کیونکہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔ کل انشاءاللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔

مریم نواز کل میاں نواز شریف کا اظہارِ یکجہتی جلوس کی قیادت کریں گی- مسلم لیگ ن تنظیم کا فیصلہ

اس حوالے سے مریم نواز نے سمماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانا کٹھن مرحلہ ہے اور بیٹی کا بھی اپنے والد کو جیل چھوڑ کر آنا کٹھن ہے مگر میں ضرور جاؤں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے، قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں، کل انشاءاللہ کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے 6 ہفتوں کی ضمانت میں مزید توسیع کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی تھی، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ضمانت علاج کے لیے دی تھی، آپ نے ٹیسٹ پر صرف کردی، ہم تو یہ سمجھیں گے ان کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔

خیال رہے نواز شریف کو علاج کے لئے سپریم کورٹ سے 6 ہفتے کی ضمانت ملی تھی لیکن انہوں نے علاج نہ کرایا، 6 ہفتے میں نواز شریف صرف طبی معائنے کے لئے 7مرتبہ اسپتال گئے اور ایک دن بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں