112

روس امریکا تناؤ، پوتن نے مسلح افواج کو مزید طاقتور بنانے کا اعلان کر دیا

ماسکو(شاہد گھمن سے) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے عالمی خطرات کے پیش نظر اپنی فوج کو مزید طاقتور بنانے کا اعلان کر دیا.

تفصیلات کے مطابق وینزویلا تنازعے کے باعث امریکا اور روس کے درمیان تناؤ بڑھتا جارہا ہے، جسے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ولادی میر پوتن نے فوج سے متعلق اہم اعلانات کیے ہیں.

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ملٹری وکٹری ڈے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی مسلح افواج کو مزید قوت دینے کا منصوبہ جاری رکھیں گے۔

ریڈ اسکوائر پر ہونے والی یہ پریڈ ہٹلر کی نازی فوج کی شکست کی 74 ویں سالگرہ کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔

پریڈ سے خطاب کے دوران صدر پوتن نے کہا کہ ہم اندورنی اور بیرونی خطرات کے پیش نظر اپنی مسلح افواج کی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے ہر موثر کوشش کر رہے ہیں اور یہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی.

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں