355

مائیک پومپیوکل روسی صدر پوتن سے اہم ملاقات کریں گے

سوچی (ورلڈ پوائنٹ) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور روسی صدر ولادی میرپیوٹن کے درمیان اہم ملاقات کل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو روسی شہر سوچی میں ملکی صدر ولادی میرپیوٹن سے اہم ملاقات کریں گے، اس دوران وینزویلا بحران پر خصوصی تبادلہ خیال ہوگا۔

گزشتہ برس جولائی میں ہیلسنکی سمٹ کے بعد یہ امریکا کی روس صدر کے ساتھ یہ پہلی اہم رابطہ کاری ہے، اس دورے کے دوران پومپیو اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ان دونوں ملکوں کے درمیان وینزویلا کا سیاسی بحران ایک اور کشیدگی کا باعث بنا ہوا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پومپیو اور پیوٹن کی ملاقات کسی بڑے بریک تھرو کا باعث نہیں بنے گی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں